Search This Blog

Tuesday, 21 February 2023

الیکشن کی تاریخ، حکومت صدر کے اقدام کو چیلنج کرسکتی ہے


 الیکشن کی تاریخ، حکومت صدر کے اقدام کو چیلنج کرسکتی ہے

اسلام آباد( طاہر خلیل )صدر مملکت عارف علوی نے الیکشن ایکٹ 2017کے سیکشن57 (ون) کے تحت حاصل آئینی اور قانونی حق کا استعمال کرتے ہوئے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 9اپریل کو انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے اورسیکشن (2)57کے تحت الیکشن کمیشن کو انتخابات کا پروگرام جاری کرنے کی ہدایت کی ہے ، جس کے بعد یہ سوالات پیدا ہونے لگے ہیں کہ آیا صدر مملکت کو صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار حاصل ہے یہ نہیں اور حکومت صدر کے اس اقدام کو کیسے کاؤنٹر کر سکتی ہے اور آنے والے دنوں میں صدر کے اس فیصلے کا مستقبل کیا ہو گا ۔اس حوالے سے رپورٹ کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کو الیکشن ایکٹ 2017کے سیکشن57(ون ) کے تحت عام انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار حاصل ہے ۔الیکشن ایکٹ 2017کے سیکشن57(ون)کے مطابق آئین کے تحت صدر مملکت الیکشن کمیشن کی مشاورت کی عام انتخابات کی تاریخ دیں گے اور سیکشن57(2) کے تحت الیکشن کمیشن صدر کی دی گئی تاریخ کی روشنی میں انتخابات کا پروگرام جاری کرے گا، تاہم آئین کے تحت یہ بھی ضروری ہے کہ جب صدر مملکت انتخابات کی تاریخ دیں تو وفاق میں منتخب حکومت کی جگہ نگران حکومت قائم ہو اور یہی وہ نکتہ ہے جس کو آئندہ دنوں میں الیکشن کمیشن یا وفاقی حکومت جواز بنا کر صدر کے اقدام کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر سکتی ہے۔

Saturday, 19 November 2022

یہ ویڈیو ایک پورے بیانیہ اور گھڑے گئے افسانے کے اوپر بھاری ہے،


 یہ ویڈیو ایک پورے بیانیہ اور گھڑے گئے افسانے کے اوپر بھاری ہے، اس میں اینکر کا کمال نہیں بلکہ رپورٹر کا کمال ہے جس نے تہس نہس کردیا، عطا تارڑ کے پاس سوائے منہ چھپانے کے کچھ نہیں بچا

پاکستان میں واٹس ایپ پر ایل پی جی سلینڈر آرڈر کرنا بہت آسان۔

 واٹس ایپ پر ایل پی جی سلینڈر آرڈر کرنا ہے بہت آسان۔ پوسٹ میں درج طریقہ فالو کریں اور بس منٹوں میں آرڈر کریں۔


Thursday, 10 November 2022

شہباز شریف کو برطانوی عدالت میں کیس مہنگا پڑنے لگا.


 شہباز شریف کو برطانوی عدالت میں ڈیلی میل کے خلاف کیس مہنگا پڑنے لگا حکم امتناع کی درخواست خارج 


شہباز شریف تاحال ڈیلی میل کی جانب سے دفاع کا جواب دینے میں ناکام۔


عدالت نے ڈیلی میل کے قانونی اخراجات کی ادائیگی کرنا پڑے گی۔


شہباز شریف میرے مؤکل پاکستانی وزیراعظم ہیں مصروف ہیں ،وکیل شہباز شریف


وہ میری عدالت میں عام آدم ہیں، برطانوی جج

Wednesday, 9 November 2022

وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز اسعد محمود کا بڑا قدم.


 وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز اسعد محمود کا بڑا قدم


مولانا اسعد محمود کا ملک بھر کے تمام ڈاکیا حضرات کو موٹر سائیکل دینے کا فیصلہ 


پاکستان پوسٹ اسلام آباد کے ڈاکیا حضرات کو آج موٹرسائیکلز فراہم کئے جائیں گے 


وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز اسعدمحمود، ڈی جی پاکستان پوسٹ حسن اختر رانا آج ڈاکیا حضرات کو موٹرسائیکل دینگے۔

  

پاکستان پوسٹ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، مولانا اسعد محمود


آمدو رفت کی سہولیات سے ڈاکیا حضرات کی کارکردگی مزید تیز ،مؤثراور بہتر ہوگی، مولانا اسعد محمود

پاکستان کا فائنل میں مقابلہ کون کرے گا ؟

 پاکستان سے سیمی فائنل کون کھیلے گا ؟ بھارت یا پھر انگلینڈ ؟ دوسرا ہائی وولٹیج سیمی فائنل آج کھیلا جائے گا۔


قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل جیتنے کا خواب دل میں سجائے سڈنی سے میلبرن چلی گئی ہے، لیکن بھارت اور انگلینڈ آج 1 بجے ایک دوسرے کا مقابلہ کرنے اور فائنل میں اپنی جگہ بنانے میدان میں اتریں گی۔


سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی انگلینڈ ٹیم گروپ ون میں دوسرے نمبر پر رہی تھی جبکہ بھارت گروپ ون میں 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر تھی۔


انگلینڈ نے پانچ میچوں میں سے تین میں فتح حاصل کی، ایک ہارا اور ایک کا فیصلہ نہیں ہو سکا۔

مصطفی نواز کھوکھر کی ٹویٹ کا اردو ترجمہ

 وہ دوست جو مصطفی نواز کھوکھر کے پیپلز پارٹی کے وفادار ھونے کا دعوی کر رھے تھے ۔ مصطفی نواز کی ٹویٹ کو دو دفعہ غور سے پڑھیں ۔ 


"الحمدللہ میں نے آج اپنا استعفیٰ باضابطہ طور پر جمع کروا دیا ہے۔  میں پارٹی خطوط پر مثبت ردعمل اور حمایت کے لیے شکر گزار ہوں جو میرے تصور سے بھی باہر تھا۔

 جو لوگ میرے سیاسی مستقبل کے بارے میں قیاس آرائیاں کر رہے ہیں ۔ میں واضح طور پر بتا دوں کہ میں کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوں ۔  میں اپنی آزادی کو برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔"


مصطفی نواز کھوکھر کی ٹویٹ کا اردو ترجمہ